کاروار 13/جون (ایس او نیوز) بدھ کے دن کاروار اور اطراف میں چلنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے شیج واڈ میں پہاڑی چوٹی پر نصب کیے گئے بجلی کے دو بہت بڑے کھمبے اکھڑ کر زمین پر آگئے جس کی وجہ سے بجلی کی سربراہی منقطع ہوگئی۔
چونکہ بدھ کے دن مرمتی کام کے لئے ضلع کاروار اور اطراف میں بجلی منقطع کی جاتی ہے اس لئے صبح دس بجے سے ہی شیجواڈ اور اطراف میں بجلی نہیں تھی۔پھر جب یہ کھمبے اکھڑ گئے تودیر رات تک بھی اس علاقے میں بجلی منقطع رہی کیونکہ یہ کھمبے 33kvسپلائی کے راستے پر واقع تھے۔ہیسکام کے افسران نے کھمبے اکھڑ نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ نئے کھمبوں کی تنصیب اور تاروں کا جوڑنے کی کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بجلی فراہم کرنے کا انتظام کردیا۔